ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بینکوں نے سپریم کورٹ سے کہا، وجے مالیا کو 40ملین امریکی ڈالر لے کر ہندوستان بلائیں

بینکوں نے سپریم کورٹ سے کہا، وجے مالیا کو 40ملین امریکی ڈالر لے کر ہندوستان بلائیں

Fri, 03 Mar 2017 22:35:24    S.O. News Service

نئی دہلی، 3/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بینکوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورٹ کنگ فشر ایئر لائنس کے سربراہ وجے مالیا کو حکم دے کہ وہ ڈی ایگو ڈیل سے ملے 40ملین امریکی ڈالر لے کر ایک ہفتے کے اندر ہندوستان آئے، اگر وہ پیسے واپس ہندوستان نہیں لاتے توکورٹ میں پیش ہوں۔بینک ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ڈی ایگو ڈیل سے ملے 40ملین ڈالر بچوں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے گئے ہیں، اس کا ایک ٹرسٹ بنا رکھا ہے، معاملے کی اگلی سماعت 9/مارچ کو ہوگی۔غورطلب ہے کہ سپریم کورٹ کنگ فشر ایئر لائنس کے سربراہ وجے مالیا کے معاملے میں سماعت کر رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیااوردیگربینکوں نے سپریم کورٹ سے کہاہے کہ مالیا نے کرناٹک ہائی کورٹ کی ہدایت کی خلاف ورزی کرکے ڈی ایگوڈیل سے ملے 40ملین ڈالر بچوں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے ہیں، بینکوں نے ڈی ایگو ڈیل سے ملے 40ملین امریکی ڈالر سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے پہلے وجے مالیا کی درخواست پر عدالت نے بینکوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا،درخواست میں مالیا نے توہین عدالت کے نوٹس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے،مالیا کا کہنا ہے کہ جائیداد کی تفصیلات سمجھوتے کے لیے دی تھی جبکہ سمجھوتہ نہیں ہو رہا ہے، لہذا کوئی توہین عدالت کا معاملہ نہیں بنتا۔دراصل سپریم کورٹ کنگ فشر ایئر لائنس کے سربراہ وجے مالیا کے خلاف توہین عدالت کے معاملے کی سماعت کر رہا ہے،ایس بی آئی اوربینکوں نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست داخل کی ہے،جس پر عدالت نے مالیاکونوٹس جاری کرکے پوچھاتھا کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے۔بینکوں کی درخواست میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر مالیا نے سیل بند لفافہ میں جائیداد کی تفصیلات دی، وہ غلط ہے۔اٹارنی جنرل نے عدالت سے کہاکہ مالیا نے اس ڈکلیریشن میں کئی  معلومات چھپائی ہے اور جھوٹ بولا ہے۔مالیا نے 2500کروڑ کے کیش کا لین دین بھی چھپایاہے جوعدالت کی ہدایت  کی توہین ہے۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر مالیا نے ملک و بیرون ملک اپنی جائیداد کی تفصیلات داخل کی تھی، اس سے پہلے بینکوں کا تقریبا 9000کروڑ روپے کا قرض ادانہ کرنے کے معاملے میں عدالت نے مالیا کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔
 


Share: